پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے وزیراعظم
پاکستان خطے کے ملکوں کے درمیان توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے فروغ کا خواہاں ہے، وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تاپی گیس منصوبے سے خطے میں اقتصادی ترقی ہوگی جب کہ پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔
ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 20ویں سالگرہ پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے جب کہ تابی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے میں اقتصادی ترقی ہوگی تاہم پاکستان خطے کے ملکوں کے درمیان توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا فروغ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان کے وزیراعظم غیرجانبداری کےاقدامات پرمبارک بادکےمستحق ہیں، علاقائی رابطوں کی پالیسی کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر کی دعوت پر معاون خصوصی طارق فاطمی اوروزیرمملکت پٹرولیم جام کمال کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر ترکمانستان میں موجود ہیں جہاں وہ ترکمانستان، افغانستان پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔