عید الاضحی کے موقع پرملک میں دہشت گردی کا خدشہ

ملکی و غیر ملکی صحافی، نجی ٹی وی چینلز اور اینٹلی جینس اداروں سے وابستہ افراد ہدف ہو سکتے ہیں


Shah Wali Ullah October 26, 2012
ملکی و غیر ملکی صحافی، نجی ٹی وی چینلز اور اینٹلی جینس اداروں سے وابستہ افراد ہدف ہو سکتے ہیں، فوٹو : فائل

کالعدم تحریک طالبان نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میںاینٹلی جنس اداروں سے تعلق رکھنے والے آفیسرز اور اہلکاروں کو اغوا کرنے اور ملکی اور غیرملکی اداروں سے وابستہ صحافیوں اور نجی ٹی وی چینل کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اس بات کا انکشاف وزارت داخلہ کے کرائیسس مینجمنٹ سیل کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کیا گیا ہے۔ کرائیسس مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر مسعود الرحمان ملک کی طرف سے لکھے جانے والے دو علیحدہ لیٹرز میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو بعض انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان کے انتہا پسندوں نے عید الاضحی کے موقع پرملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا منصوبہ تیا رکیا ہے اور اس سلسلے میںخدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا آیندہ ہدف کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا سے وابستہ صحافی، نجی ٹی وی چینلز اورانٹیلی جنس اداروں سے وابستہ افسران اور اہلکار ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں صوبائی حکومتوں کو آئندہ 5 روز کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پیشگی بندوبست کرنے اور بالخصوص عیدالاضحی کے دوران حالات پر کڑی نظر رکھنے اور سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں