نگراں حکومت دسمبر یا جنوری میں بن جائیگی الیکشن اپریل تک ہونگے چوہدری شجاعت

پیپلزپارٹی اورق لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، اصغر خان کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا نواز شریف نے پیسے لیے تھے


News Agencies October 26, 2012
منظور وٹو کو پنجاب کا صدر بنانے پر ہمارے کوئی تحفظات نہیں،پیپلز پارٹی اور ق لیگ اپنے اپنے نشانات پر الیکشن لڑیں گی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں نگران حکومت دسمبر کے آخر یا جنوری کے آغاز میں اپنا کام شروع کر دیگی،عام انتخابات مارچ یا اپریل میں ہونگے۔

پیپلزپارٹی اور ق لیگ کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے' اصغر خان کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ نوازشریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لیے' میاں منظور وٹو کو وسطی پنجاب کا صدر بنانے پر کوئی تحفظات یا خدشات نہیں ہیں۔

وہ جمعرات کو ہندوئوں کے تاریخی مقام کٹاس راج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ اپنے اپنے انتخابی نشان پر حصہ لیں گی، انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ق) کے درمیان قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ہو چکی ہے، دونوں پارٹیاں اس کے مطابق ہی اپنے امیدوار کھڑے کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں