ایبٹ آبادآپریشن سے متعلق رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دی کمیشن

یہ خفیہ دستاویز ہے اسے شائع کرنیکا فیصلہ حکومت ہی کریگی،میڈیاقیاس آرائیاں نہ کرے


APP October 26, 2012
یہ خفیہ دستاویز ہے اسے شائع کرنیکا فیصلہ حکومت ہی کریگی،میڈیاقیاس آرائیاں نہ کرے ، فوٹو : فائل

ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن نے ایبٹ آباد سے متعلق اپنی رپورٹ کو اب تک حتمی شکل نہیں دی یہ خفیہ دستاویز ہے، اسے شائع کرنے کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔

جمعرات کوایک بیان میں کمیشن نے نجی ٹی وی چینل پرنشرکی جانے والی خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کو نہ تو اب تک حتمی شکل دی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر میڈیا کو افواہوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں