سوڈان پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے ایران

عالمی برادری مستقبل میں صیہونی ریاست کی ایسی جارحیت کو روکنے کیلیے اقدامات کرے


Online October 26, 2012
عالمی برادری مستقبل میں صیہونی ریاست کی ایسی جارحیت کو روکنے کیلیے اقدامات کرے فوٹو: فائل

ایران نے سوڈان پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مستقبل میں صیہونی ریاست کی ایسی جارحیت کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا سوڈان میں حالیہ فضائی حملہ ناقابل جواز اور صیہونی ریاست کی اشتعال انگیز دہشت کاعکاس ہے۔

انھوںنے کہاکہ اسرائیل کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ حقوق انسانی کے علمبردار اور خطے میں قیام امن کے لیے کوشاں تنظیمیں اپنی ذمے داری کو صحیح طریقے سے نبھاتے ہوئے صیہونی ریاست کے خلاف ایسے مناسب اقدامات کریں جو مستقبل میںاسرائیل کو ایسے اقدامات سے بازرکھنے میں معاون ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں