باڑہ اکا خیل میں کارروائیشدت پسندوں کے 5 ٹھکانے تباہ

مکان پر گولہ گرنے سے بچی جاں بحق،خاتون دو بچوں سمیت زخمی، والتوحید اسلام کا رضا چل بسا


Numainda Express October 26, 2012
مکان پر گولہ گرنے سے بچی جاں بحق،خاتون دو بچوں سمیت زخمی، والتوحید اسلام کا رضا چل بسا . فوٹو:رائٹرز

KARACHI: باڑہ اکاخیل میں مکان پر گولہ گرنے سے دس سالہ بچی جاں بحق اور خاتون دو بچوں سمیت زخمی ہوگئی۔

واقعات کے مطابق باڑہ اکاخیل کے علاقہ سنزل خیل میں حاجی محمد آمین اکاخیل کے گھر پر گولہ گر گیا جس سے دس سالہ رحیمہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ زوجہ محمد آمین اور دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ادھرباڑہ اکاخیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواسرکاری حکام کے مطابق ہیلی کاپٹروں نے اکاخیل کے علاقہ خرماتنگ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی اس دوران پہاڑی علاقوں پر قائم شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانوںکو تباہ کر دیا گیا۔

تاہم کسی شدت پسند کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی اس سلسلے میں کوشش کے باوجود سیکیورٹی فورسز کے ترجمان سے رابطہ نہ ہو سکادریں اثناتیراہ مورچے میں زخمی ہونے والتوحید اسلام کا رضا رکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،چند روز قبل تیراہ کے علاقہ کٹہ کانڑے میں مورچے میں ہونے والے بم دھماکے میںتوحید اسلام کے زخمی رضاکار میاں خیل ذخہ خیل جن کو طبی امداد کیلیے پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا گذشتہ روز اسپتال میںدم توڑ گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں