دلیپ کمار کی سالگرہ منانے پر پشاور کے لوگوں کا شکریہ سائرہ بانو

سائرہ بانو بات چیت کے دوران دلیپ کمار کو یوسف میاں کہتی رہیں اور ان کے لیے یہ دعائیں کرتی رہیں

سائرہ بانو بات چیت کے دوران دلیپ کمار کو یوسف میاں کہتی رہیں اور ان کے لیے یہ دعائیں کرتی رہیں فوٹو : فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی سابق اداکار سائرہ بانو نے کہا ہے کہ دلیپ کمار معمول کی زندگی جی رہے ہیں اور ان کی صحت بہت اچھی ہے۔


وہ پشاور میں نامور ادارکار دلیپ کمار کی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر پشاور کے شہریوں سے ٹیلی فون پر بات کر رہی تھیں۔ دلیپ کمار کی سالگرہ کا کیک کلچر ہیریٹیج کونسل کی جانب سے پشاور پریس کلب میں کاٹا گیا۔ اس موقع پر دلیپ کمار کی اہلیہ اور سابق فلم اداکارہ سائرہ بانو نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کی صحت بہتر ہے۔ انھوں نے پشاور کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دلیپ کمار نے اپنے آبائی شہر میں سالگرہ منانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سائرہ بانو بات چیت کے دوران دلیپ کمار کو یوسف میاں کہتی رہیں اور ان کے لیے یہ دعائیں کرتی رہیں کہ ان کا سایہ ان پر ہمیشہ رہے اور ان کا اقبال بلند ہو۔ ادھر بھارت میں دلیپ کمار کو آج پدمابھو شن ایوارڈ سے نوازا جائے گا' انھیں یہ ایوارڈ ان کی رہائش گاہ پر دیا جائے گا دلیپ کمار کی سوانح عمری جمع کرنے والے نیئر نے بتایا کہ وزیر اعلی راجناتھ سنگھ انھیں یہ ایوارڈ دینے کے لیے آج 13دسمبر کو نئی دہلی ان کی رہائش گاہ پر آئیں گے۔
Load Next Story