پاکستانی ڈیزائنرز کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے عمران راجپوت

انڈیا فیشن ویک میں بہت مزہ آیا مجھ سمیت سارے پاکستانی ڈیزائنرز کے کام کو خوب تعارفی کلمات سے نوازا گیا،عمران راجپوت

انڈیا فیشن ویک میں بہت مزہ آیا مجھ سمیت سارے پاکستانی ڈیزائنرز کے کام کو خوب تعارفی کلمات سے نوازا گیا،عمران راجپوت فوٹو : فائل

نامور پاکستانی فیشن ڈیزائنر عمران راجپوت نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔


دبئی انڈیا فیشن ویک کا بہت شاندار رسپانس ملا جو میری سوچ سے بھی بڑھ کر تھا، دیگر ممالک سے بھی مختلف ڈیزائنرز آئے ہوئے تھے لیکن جتنی رنگ برنگی اور تہذیب سے بھرپور ثقافت ہماری ایسی دوسرے ممالک کی دیکھنے میں نہیں آئی، ہمارے ڈیزائنرز نے بھی انڈیا فیشن ویک میں اپنی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مردانہ کلیکشن متعارف کروائی جس کو کافی سراہا گیا۔

انڈیا فیشن ویک میں بہت مزہ آیا مجھ سمیت سارے پاکستانی ڈیزائنرز کے کام کو خوب تعارفی کلمات سے نوازا گیا، یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت ملتی جارہی ہے جب کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے کام کو بھی سراہا جارہا ہے ۔
Load Next Story