سی سی پی کا مسابقتی کارواں پنجاب میں داخل ہوگیا

مسابقتی کارواں ملتان میں 29 اور بہاولپور میں 30 دسمبر کو سیمینارز کے بعد پنجاب میں روڈ شو مکمل کر لے گا۔


Numainda Express December 13, 2015
مسابقتی کارواں ملتان میں 29 اور بہاولپور میں 30 دسمبر کو سیمینارز کے بعد پنجاب میں روڈ شو مکمل کر لے گا۔ فوٹو: فائل

HARIPUR: مسابقتی کمیشن(سی سی پی) کامسابقتی قوانین کی آگہی مہم کیلیے اسلام آباد سے شروع ہونے والا قومی روڈ شو نامی مسابقتی کارواں خیبر پختونخوا میں بیداری مہم کے بعد پنجاب میں داخل ہوگیا۔

گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب میں یہ کارواں کاروباری برادری کو مسابقتی قانون پر بریفنگ دیگا، سی سی پی کی ٹیمیں پیر کو گجرات چیمبر آف کامرس میں سیمینار سے روڈ شوز کاآغاز کرینگی،پھر 15 دسمبر کو سیالکوٹ، 16گجرانوالہ، 17 فیصل آباد، 19 کو جھنگ اور 21 دسمبر کو سرگودھا چیمبر اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز میں سیمینارز منعقد کرینگی، مسابقتی کارواں ملتان میں 29 اور بہاولپور میں 30 دسمبر کو سیمینارز کے بعد پنجاب میں روڈ شو مکمل کر لے گا۔

جس کے بعد سندھ کا رخ کیا جائیگا۔ اعلامیے کے مطابق مسابقتی کارواں سی سی پی کا بڑا ایڈووکیسی اقدام ہے جس کا مقصد قانون کی آگہی اور شعور بیدار کر کے مضبوط کاروباری تعمیلی کلچر کو فروغ دینا ہے، روڈ شو سے اسٹیک ہولڈرز کو رابطے میں لا رہا ہے جن میںکثیرقومی کمپنیاں،ایس ایم ایزاور پیشہ وارانہ ادارے شامل ہیں، مسابقتی کارواں کو کاروباری حلقوں میں زبردست پزیرائی مل رہی ہے اور مزید ادارے اس قومی روڈ شو میں شمولیت کیلیے سی سی پی سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں