مسائل ہڑتالوں سے نہیں بات چیت سے حل ہوتے ہیں چیف جسٹس

 بار اور بینچ ایک ہی سسٹم کے دو جز ہیں ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے عشائیے سے خطاب 


Staff Reporter December 13, 2015
 بار اور بینچ ایک ہی سسٹم کے دو جز ہیں ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے عشائیے سے خطاب  فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ مسائل ہڑتالوں سے حل نہیں ہوتے بات چیت سے حل ہوتے ہیں ، بار اور بینچ ایک ہی سسٹم کے دو جز ہیں بہتر تعلقات کے بغیر اداروں کی بہتری ممکن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا ہے کہ بحثیت پاکستانی محسوس کرتا ہوں کہ کیا یہ وہ ہی پاکستان ہے جسکا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا بڑی تکلیف محسوس کرتا ہوں کہ قوم اپنی سمت سے ہٹ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے بعد ریونیو کا ریکارڈ تلف کیا گیا سندھ میں جان بوجھ کر ریکارڈ کو کمپوٹرائز نہیں کیا گیا ۔ پاکستان بنانے والے وکلاء تھے اور وکلاء پر بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں