تحریک انصاف نے ملک سے 2 جماعتی نظام ختم کردیا عمران خان

اگر وزیر کام نہیں کرسکتے تو اپنی وزارت چھوڑدیں، چیئرمین تحریک انصاف

خود غرض لوگوں کو عزت نہیں ملتی، عمران خان فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں لوگوں نے کہا کہ دو بڑی جماعتوں کی موجودگی میں تیسری کا قیام ممکن نہیں لیکن انہوں نے تحریک انصاف کو بڑی پارٹی بنا کرہی دم لیا اور آج دو جماعتی نظام ختم ہوگیا ہے۔

پشاورمیں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے بڑے پیسہ والے لوگ پیسہ بنا رہے ہیں، پیسےکے پیچھے بھاگنے والے بڑے انسان نہیں بن سکتے،بڑے بڑے محل بنانے والوں کو تاریخ بھول جاتی ہے،عظیم انسان بننے کے لئے اچھی سوچ لازمی ہے، خود غرض لوگوں کوعزت نہیں ملتی۔ لوگوں نے کہا کہ دو بڑی جماعتوں کی موجودگی میں تیسری کا قیام ممکن نہیں لیکن انہوں نے تحریک انصاف کی شکل میں بڑی پارٹی بنا کرہی دم لیا اور آج تحریک انصاف نے ملک سے دو جماعتی نظام ختم کردیا ہے۔


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عدالتوں سے حکم امتناعی لینے والے رکاوٹیں کھڑی کرتے رہیں تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں تبدیلی لا کررہے گی، صوبے کے وسائل میٹرو کے بجائے عوام پر خرچ کئے جائیں گے۔ صوبے کے اسپتال اور یونیورسٹی کا نظام ٹھیک کریں گے، وزیر آبپاشی صوبےمیں عوام کو صاف پانی مہیا کریں، اگر وزیر کام نہیں کرسکتے تو اپنی وزارت چھوڑدیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سب متحد ہیں، اسلئے دہشت گردی ختم کر کے رہیں گے۔

 

Load Next Story