بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نے آئندہ برس شادی کا فیصلہ کرلیا

سلمان خان نے ٹی وی شو میں ہٹ اینڈ رن کیس کے فیصلے کے بعد شادی کا ارادہ ظاہرکیا تھا۔


ویب ڈیسک December 13, 2015
سلمان خان نے ٹی وی شو میں ہٹ اینڈ رن کیس کے فیصلے کے بعد شادی کا ارادہ ظاہر کیا تھا، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد آئندہ برس کے اوائل میں شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم نگری میں اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں جب کہ فلم انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں ہمیشہ سے ہی زبان زد عام رہی ہیں جس میں اداکارہ سنگیتا بجلانی ،ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور رومانوی ماڈل لولیا وینتر شامل نمایاں ہیں تاہم اب سلو میاں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد وہ آئندہ برس کے اوائل میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے ان کی شادی کی افواہیں گردش میں ہیں تاہم اب دیکھنا ہے کہ سلو میاں کی شادی کی انگوٹھی کس خوش نصیب کی قسمت میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے2012 میں شہرہ آفاق ٹی وی شو میں بھی ہٹ اینڈ رن کیس کے فیصلے کے بعد شادی کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کیس سے بری ہوگئے تو فوری شادی کرلیں گے اور اگر انہیں قید کی سزا ہوئی تو سزا کاٹنے کے بعد شادی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں