وزیراعظم نوازشریف کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون رینجرزاختیارات سے متعلق تبادلہ خیال

سندھ حکومت کی رینجرز کی حمایت میں کمی نہیں آئی، شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، وزیراعلی سندھ


ویب ڈیسک December 14, 2015
سندھ حکومت کی رینجرز کی حمایت میں کمی نہیں آئی، شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، وزیراعلی سندھ. فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو فون کیا اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں پیش رفت اور رینجرز اختیارات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں پیش رفت اور رینجرز کے اختیارات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت سندھ میں قیام امن کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی جب کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی رینجرز کی حمایت میں کمی نہیں آئی اورشہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس کے دوران جو کچھ کہا اس سے تلخی بڑھ گئی ہے تاہم اس کے باوجود رینجرز کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں