خام تیل کے نرخ 8 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے اور شاید یہ 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے، ماہرین


APP December 14, 2015
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے اور شاید یہ 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے، ماہرین فوٹو: فائل

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے تیل کی مانگ میں کمی کے اندازے کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے اور تیل کی قیمت عالمی منڈی میں 39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

بعض ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے اور شاید یہ 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے۔ 2013 میں تیل کی اپنی ریکارڈ سطح پر تھیں جب ایک بیرل کی 130 ڈالر کے قریب تھی۔گزشتہ روز تیل کی قیمت 39 ڈالر فی بیرل تھی جو دسمبر 2008 کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق رواں سہ ماہی میں تیل کی روزانہ مانگ 1.3 ملین بیرل سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی میں تیل کی روزانہ مانگ 2.2 ملین بیرل تھی۔ ماہرین کے مطابق اگر ایران اقتصادی پابندیوں کے اٹھائے جانے پر اپنی مجموعی پیداوار میں پانچ ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ کرتا ہے تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں