سعودی عرب امریکہ کینیڈا یورپ اور خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

مذہبی اجتماع جج کی ادائیگی کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں عیدالاضحیٰ عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک October 26, 2012
افغان دارالحکومت کابل میں صدرحامدکرزئی صدارتی محل میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ، فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا،یورپ، مشرق وسطی اور خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔

مسلمانوں کےسب سےبڑے مذہبی اجتماع جج کی ادائیگی کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں عیدالاضحیٰ عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے، سعودی عرب میں عید کی نمازکے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے جہاں نماز ادا کرنےکے بعد سنت ابراہیمی کے مطابق جانوروں کی قربانی کی گئی۔

انڈونیشا میں لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نمازادا کی اس موقع پرمشرق وسطی میں امن کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں انڈونیشا کے صدر نے بھی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ نماز ادا کی۔

فلپائن میں بچوں سمیت لاکھوں افراد نےعید کی نماز ادا کرنےکےلئےمساجد کا رخ کیا اور اجتماعی نماز میں ملک میں امن ومان کی بہتری کےلئےدعا کی گئی۔

شام میں عید الاضحٰی کے موقع پر شامی فوج اور باغیوں کے درمیان کارروائیاں روکنےپر اتفا ق کیا گیا، شام کے صدر بشار الاسدنےبھی اپنےساتھیوں کےساتھ عید کی نمازپڑھی تاہم شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جنگ بندی آج سے شروع کی جائے گی لیکن اگر باغیوں نے فوج کو نشانہ بنایا تو فوج جوابی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

دوسری طرف امریکہ، کینیڈا،یورپ اورخلیجی ریاستوں میں بھی عیدروایتی جوش وجذبےسےمنائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں