وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا علاقائی تعاون کو فروغ اور تعلقات کو بڑھانا ہے۔


ویب ڈیسک December 14, 2015
اوفا میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننے کی پیش کش کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین روانہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، وفاقی وزیراحسن اقبال اور مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا علاقائی تعاون کو فروغ اور تعلقات کو بڑھانا ہے۔ اجلاس میں معاشی و تجارتی تعاون اور ٹرانسپورٹ کے معاملات پر بھی فوکس کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم نواز شریف اپنے چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں روس کے شہر اوفا میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننے کی پیش کش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں