پی آئی اے کی نجکاری کا آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے صدارتی آرڈیننس کی آئینی حیثیت نہیں، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک December 14, 2015
حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کو ایک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا ہے فوٹو: فائل

پی آئی اے کی نجکاری کے لئے جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے صدارتی آرڈیننس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ ریاستی ادارے کی نجکاری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری نہیں لی گئی ، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے 2 روز قبل صدارتی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کو ایک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا ہے اوراب پی آئی اے کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک کمپنی کے طورپرکام کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں