آخرکار پی سی بی کا صبرجواب دے گیا پاک بھارت سیریز کے امکانات ختم

اب انتظامات نہیں کرسکتے اس لئے سیریز کا کوئی امکان نہیں، پی سی بی ذرائع


ویب ڈیسک December 14, 2015
اب انتظامات نہیں کرسکتے اس لئے سیریز کا کوئی امکان نہیں، پی سی بی ذرائع. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوہی گیا اور اب پاک بھارت سیریز کے امکانات ختم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے امکانات ختم ہوچکے ہیں جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ماہ سیریز ہونا تھی تاہم اب پی سی بی کا کہنا ہے کہ اب انتظامات نہیں کرسکتے اس لئے سیریز کا کوئی امکان نہیں۔

بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدے کے تحت رواں ماہ دوطرفہ سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی جس کے لئے پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں سیریز کرانے کا فیصلہ کیا جس پر بھارتی بورڈ نے حیلے بہانے سے کام لیا اور اس بات پر ضد کرنا شروع کی کہ پاکستانی ٹیم بھارت آکر کھیلے تو سیریز ہوگی تاہم پی سی بی نے بھارت پر واضح کیا کہ معاہدے کے تحت سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے اس لئے اس کا انتظام بھی پاکستان کرے گا جس کے لئے سری لنکن کرکٹ گراؤنڈز کا اہتمام کیا گیا لیکن بھارتی بورڈ سیریز کے لئے اپنی حکومت سے اجازت نہ لے سکی اور سیریز کو سیاست کی نذر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول کے نتیجے میں آخر کار وہی ہوا جس کا بھارت خواہاں تھا اور دونوں ٹیموں کے درمیان معاہدے کے بعد بھی سیریز نہ ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں