سود سے متعلق بیان آئینی استثنیٰ کی بدولت صدر ممنون حسین کے خلاف درخواست مسترد

آئین کے آرٹیکل 148 کے تحت صدر کو استثنیٰ حاصل ہے اسلئے درخواست ناقابل سماعت ہے، لاہور ہائی کورٹ


ویب ڈیسک December 14, 2015
آئین کے آرٹیکل 148 کے تحت صدر کو استثنیٰ حاصل ہے اسلئے درخواست ناقابل سماعت ہے، لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو: فائل

ALEPPO: سود کو جائز دینے سے متعلق بیان دینے پر صدر ممنون حسین کو نا اہل قرار دلوانے سے متعلق درخواست مسترد کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سود کو جائز قرار دینے سے متعلق بیان دینے پر صدر ممنون حسین کو نا اہل قرار دلوانے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر درخواست گزار شیخ مبشر عرفان کا کہنا تھا کہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے بیان دیا، سود کو جائز قرار دینے سے متعلق بیان دینے کے بعد صدر ممنون حسین آئین کے تحت صدر مملکت کے منصب کے اہل نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت کے روبرو صدر ممنون حسین کے بیان والی سی ڈی بھی پیش کی۔ عدالت کا درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد کہنا تھا آئین کے آرٹیکل 148 کے تحت صدر کو استثنیٰ حاصل ہے اس لئے درخواست کو ناقابل سماعت ہے۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے چند روز قبل ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ علمائے کرام سود کو جائز قرار دینے کے لئے کوئی درمیانی راستہ نکالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں