بلدیاتی انتخابات میں 20 سعودی خواتین کونسلر کامیاب

بلدیاتی نشستوں پر کامیاب ہونے والی سعودی خواتین نے تبوک، مکہ، قاطف اورجدہ سمیت دیگر شہروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔


ویب ڈیسک December 14, 2015
بلدیاتی نشستوں پر کامیاب ہونے والی سعودی خواتین نے تبوک، مکہ، قاطف اورجدہ سمیت دیگر شہروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے اور اس میں بحیثت امیدوار حصہ لینے کی اجازت دی گئی جس کے بعد 20 خواتین نے کونسلر کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ہفتے کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار20 خواتین امیدواروں نے میونسپل کونسل کی نشستیں جیت کر تاریخ رقم کردی، بلدیاتی نشستوں پر کامیاب ہونے والی سعودی خواتین نے تبوک، مکہ، قاطف اور جدہ سمیت دیگر شہروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

سعودی الیکشن کمیشن کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آوٹ 47.4 فیصد رہا اورمجموعی طورپر 7 لاکھ 2 ہزار 542 مرد و خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جب کہ میونسپل کونسل کی نشستوں پر 2 ہزار106 مرد امیدواروں کے ساتھ 20 خواتین بھی کامیاب قرارپائی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں ہونے والے یہ پہلے بلدیاتی انتخابات تھے جس میں خواتین کو نہ صرف ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا بلکہ انہیں انتخاب لڑنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا جب کہ بلدیاتی انتخابات میں رجسٹرڈ خواتین ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 30 ہزار اور مرد ووٹروں کی تعداد 13 لاکھ 50 ہزارتھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |