ارجنٹائن میں پولیس اہلکاروں کی بس پل سے نیچے جاگری 41 اہلکار ہلاک

بس میں 50 سے 60 پولیس اہلکار سوار تھے جن میں سے 41 کی لاشیں نکال لی گئیں

بس میں 50 سے 60 پولیس اہلکار سوار تھے جن میں سے 41 کی لاشیں نکال لی گئیں، فوٹو اسکائی نیوز

MUMBAI:
ارجنٹائن میں پولیس اہلکاروں اور افسران کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 41 پولیس اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی امریکا کے ملک ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے شہر سالٹا میں پولیس اہلکاروں کا تین بسوں پر مشتمل کانوائے پل سے گزررہا تھا کہ اچانک ایک بس پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 41 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبائی حکام کے مطابق بس میں 50 سے 60 پولیس اہلکار سوار تھے جس میں سے اب بھی کچھ اہلکار بس میں پھنسے ہوئے ہیں جب کہ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ کانوائے میں سے ایک بس کا ڈرائیوبس پر قابو نہ پا سکا اور بس پل سے 65 فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سے 41 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی بھی کچھ اہلکار بس میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو باہر نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شہر کے میئر کے مطابق حادثہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت دھند گہری نہ تھی تاہم میکینیکل فالٹ حادثے کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔
Load Next Story