کرہ ارض کی برف پگھلنے سے زمینی گردش سست اور دن بڑے ہوجائیں گے ماہرین
درجہ حرارت میں اضافے اور آب و ہوا میں تبدیلی سے موسموں کا مزاج بھی شدید ہوجائے گا
گزشتہ ایک صدی میں عالمی درحرارت میں ڈرامائی تبدیلی اور آب وہوا میں تبدیلی کے بعد زمین کے کناروں قطبین کی برف پگھلنے سے زمین پر پانی کی مقدار بڑھے گی اور اس سے زمین کی گردش متاثر ہوگی جس سے زمینی دن ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے تک بڑے ہوجائیں گے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق بہت بلندی پر موجود برف اور گلیشیئر پگھلنے سے پانی نشیب کی جانب آئے گا اور اس سے زمین کی حرکت بہت معمولی طور پر متاثر ہوگی جب کہ برف پگھلنے سے سمندروں میں پانی کی سطح بلند ہوگی اور زمین کی گردش میں جو تبدیلی آئے گی وہ ایک سال میں ایک سینٹی میٹر سے بھی کم ہوگی اگرچہ یہ تبدیلیاں بہت ہی معمولی ہوں گی لیکن ثابت کریں گی کہ آب وہوا میں تبدیلی زمین کو کس طرح متاثر کرسکتی ہے۔