اسلام آباد ائیرپورٹ پرسیڑھی لگانےوالی گاڑی وی آئی پی لاؤنج میں جاگھسی ملازم زخمی

ائیرپورٹ حکام نےواقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک October 26, 2012
ائیرپورٹ حکام نےواقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو : اے پی پی

KUWAIT:

بےنظیرائیرپورٹ پرجہازپرسیڑھی لگانےوالی گاڑی اچانک وی آئی پی لاؤنج میں جاگھسی جس کے نتیجے میں پی آئی اے کا ملازم زخمی ہوگیا۔


ائیرپورٹ ذرائع کےمطابق نجی ائیرلائن کا ڈرائیوراقبال جہاز پرسیڑھی لگانےوالی گاڑی چلارہا تھا جو اچانک بےقابو ہوکر وی آئی پی لاؤنج سے ٹکرا گئی جس سے وی آئی پی لاؤنج کو شدید نقصان پہنچا اورشیشے ٹوٹ گئے۔

واقع میں پی آئی اے کا ملازم عبدالوحید بھی شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ائیرپورٹ حکام نےواقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں