بساط کے مطابق عوام کی خدمت کرنے پر ضمیر مطمئن ہے عبدالمالک بلوچ

دو سال میں اتنا کام کیا جتنا روم میں غلاموں سے لیا جاتا تھا، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک December 14, 2015
دو سال میں اتنا کام کیا جتنا روم میں غلاموں سے لیا جاتا تھا، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کرنے پر ضمیر مطمئن ہے جب کہ دو سال میں اتنا کام کیا جتنا روم میں غلاموں سے لیا جاتا تھا۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے افسران اور عملے نے بھرپور تعاون کیا جب کہ ہم نے عوام کو باور کرانے کی کوشش کی کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ ان کی خدمت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کو تھانوں کی سیاست اور مداخلت سے دور رکھا، طاقت اور اختیار کا کبھی غلط استعمال نہیں کیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ میرٹ کو اولین ترجیح دی، اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کرنے پر ضمیر مطمئن ہے جب کہ اپنی مدت میں اتنا کام کیا جتنا روم میں غلاموں سے لیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کینٹ میں بنگلہ نہ ہونے پر ندامت نہیں بلکہ فخر محسوس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سے معاہدہ مری کے تحت نیشنل پارٹی بلوچستان کی حکومت چھوڑ چکی ہے جس کے بعد اس کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی اپنے عہدہ چھوڑ چکے ہیں جب کہ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ثنااللہ زہری ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں