بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے حریت رہنماؤں کی ملاقات
ملاقات میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں سشما سوراج کے دورہ پاکستان اور دیگر امور پر بات کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، سیف اللہ اور الطاف شاہ نے ملاقات کی جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے حالیہ دورہ پاکستان سمیت دیگر امور پر بات کی گئی جب کہ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات سے متعلق پاکستان کا مؤقف دیرینہ ہے اور اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے بعد امن مذاکرات کے لیے بھارت کےمؤقف میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔
عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت کو اندازہ ہو گیا ہے کہ تعلقات کی بہتری کا واحد راستہ بات چیت ہی ہے جب کہ بھارت نے یقین دلایا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی صورت میں نہ تعلقات متاثر ہوں گے اور نہ ہی پاک بھارت مذاکرات ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر حریت رہنماؤں نے عبدالباسط کو سید علی گیلانی کا پیغام بھی دیا۔