امریکا پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی

افغانستان 2ارب 32 کروڑ ڈالر کی خریداری کے ساتھ پاکستانی اشیا کی تیسری بڑی منڈی ثابت ہوا


APP December 15, 2015
چین کو برآمدات 3ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ افغانستان 2ارب 32 کروڑ ڈالر کی خریداری کے ساتھ پاکستانی اشیا کی تیسری بڑی منڈی ثابت ہوا فوٹو: فائل

پاکستان سے امریکا کو مالی سال 2014-15 کے دوران برآمدات کا حجم 3 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال امریکا کے بعد چین پاکستانی اشیا خریدنے والا دوسرا بڑا ملک رہا۔ چین کو برآمدات 3ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ افغانستان 2ارب 32 کروڑ ڈالر کی خریداری کے ساتھ پاکستانی اشیا کی تیسری بڑی منڈی ثابت ہوا، سال 2014-15 میں متحدہ عرب امارات کو 1ارب 76 کروڑ ڈالر جبکہ جرمنی کو 1ارب 42 کروڑ ڈالر کی پاکستانی مصنوعات برآمدکی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں