رینجرزمعاملہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد حل ہونے کاامکان

وزیراعلیٰ سندھ باضابطہ ملاقات کرکے وزیراعظم کواپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے


Staff Reporter December 15, 2015
وزیر اعلیٰ اس ملاقات میں وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے کہ وفاقی اداروں کی سندھ میں کارروائیوں کو روکا جائے:فوٹو: فائل

رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ متوقع طور پر وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد حل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں رینجرز کی تعیناتی اور خصوصی اختیارات اور صوبائی حکومت کے تحفظات کے معاملے پروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ وزیر اعظم نواز شریف سے باضابطہ ملاقات کریں گے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد یہ ملاقات ہوگی اورامکانی طورپریہ ملاقات اسلام آباد میں ہوسکتی ہے، تاہم اس کا حتمی شیڈول وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد طے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اس ملاقات میں وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے کہ وفاقی اداروں کی سندھ میں کارروائیوں کو روکا جائے اور اس حوالے سے ان اداروں کو پابند کیا جائے کہ اگر وہ کوئی کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو صوبے کی مجاز اتھارٹی ( وزیر اعلیٰ ) سے باضابطہ پیشگی اجازت لیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں