پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج

ملازمین کے احتجاج کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے تاہم فنانس سمیت تمام آپریشن متاثر ہورہے ہیں،ترجمان پی آئی اے

ملازمین کے احتجاج کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے تاہم فنانس سمیت تمام آپریشن متاثر ہورہے ہیں،ترجمان پی آئی اے. فوٹو:فائل

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے جب کہ کراچی ہیڈ آفس کے مرکزی دروازے پر ملازمین کا دھرنا جاری ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کے بعد سے ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور اس سلسلے میں ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ملازمین کا احتجاج جاری ہے جب کہ کراچی ہیڈ آفس کے مرکزی دروازے پر ملازمین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور وہیں دھرنا دے دیا۔ ملازمین نے جمعہ کو جناح ٹرمینل پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی نجکاری کسی بھی طور پر قبول نہیں اور اس کے خلاف ہر سطح تک جایا جائے گا۔

دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے احتجاج کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے تاہم فنانس سمیت تمام آپریشن متاثر ہورہے ہیں جب کہ پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔
Load Next Story