گولی لگنے سےملالہ گری تو پورا پاکستان کھڑا ہو گیا والد ضیاالدین یوسف زئی

ملالہ کا علاج کرنے پر کوئن الزبتھ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سمیت میڈیکل اسٹاف کا شکرگزارہوں، والد ضیا الدین یوسف زئی


ویب ڈیسک October 26, 2012
ملالہ کوئن الزبتھ اسپتال میں تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں، ملالہ کے والدین اور بھائی نے اسپتال میں ان سے ملاقات بھی کی۔ فوٹو: ایکسپریس

ملالہ کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ گولی لگنے سے ملالہ گری تو اس کے لئے پوراپاکستان کھڑا ہوگیا۔

برمنگھم میں کوئن الزبتھ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اوراپنے بیٹے خوشخال خان یوسف زئی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاالدین یوسف زئی نے کہا کہ اپنی بیٹی کوتیزی سے صحت یاب ہوتا دیکھ کر بہت خوش ہوں جس کا اظہارلفظوں میں ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ملالہ کے علاج سے بالکل مطمئن ہیں جس کے لئے وہ کوئن الزبتھ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹرسمیت تمام میڈیکل اسٹاف کے شکرگزارہیں۔

ضیا الدین یوسف زئی نے کہا کہ انہوں نے پہلی باردیکھا جب پاکستان میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، اقلیتوں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملالہ پرحملے کی مذمت اوران کی صحت یابی کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ وہ صدرآصف زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بے حد شکرگزار ہیں جن کی ذاتی کاوشوں سے ملالہ آج اللہ کے فضل وکرم سے اس قابل ہوئی، ملالہ کے علاج کے تمام اخراجات بھی حکومت پاکستان برداشت کررہی ہے۔

ملالہ کے والد نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا خاص طورپرشکریہ ادا کیا جنہوں نے ایئرایمبولنس فراہم کی جس کے ذریعے ملالہ کوپاکستان سے برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال منتقل کیا گیا، انہوں نے پاکستانی میڈیا اوربرطانوی حکومت کا بھی شکریہ اداکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں