پشاورایئرپورٹ سے منشیات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزم نے 400 گرام چرس کرکٹ بیٹ میں ڈال رکھی تھی، ایئرپورٹ حکام

گرفتار کیا گیا مسافر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھتا ہے، ایئرپورٹ حکام فوٹو: فائل

باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے کرکٹ بیٹ میں منشیات ڈال کر دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پشارکے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے 400 گرام چرس برآمد کرکے گرفتارکرلیا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے چرس کرکٹ بیٹ میں ڈال رکھی تھی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا مسافرجنوبی وزیرستان سے تعلق رکھتا ہے ، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story