عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل

سندھ رینجرز، آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوگا، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک December 15, 2015
جے آئی ٹی کی سربراہی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مظہر کاکاخیل کریں گے، فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرمظہر کاکاخیل کریں گے، جے آئی ٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سی ٹی ڈی الطاف حسین کو بھی شامل کیا گیا ہے جو مظہر کاکا خیل کی کے نائب ہوں گے۔ اس کے علاوہ سندھ رینجرز، آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوگا۔ تحقیقاتی ٹیم گزشتہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر اپنی تحقیقات کو آگے بڑھائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارمعظم علی خان، خالد محمود اورسید محسن علی سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اسکالٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے ہمراہ ملزمان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں