بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیابھارتی میڈیا

ایس ایم کرشنا کو آٓبائی ریاست کرناٹک میں اہم پارٹی عہدہ ملنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک October 26, 2012
بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم کرشنا نے دو روز قبل اپنا استعفیٰ وزیر اعظم من موہن سنگھ کو بھجوایا تھا تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی، فوٹو: اے ایف پی، فائل

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم کرشنا نے دو روز قبل اپنا استعفیٰ وزیر اعظم من موہن سنگھ کو بھجوایا تھا تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی، ان کے استعفے کے بعد پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کے صاحبزادے راہول گاندھی وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔

ایس ایم کرشنا کو ان کی آبائی ریاست کرناٹک میں اہم پارٹی عہدہ ملنے کا امکان ہے جہاں کچھ عرصے بعد ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں