آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح اور یونس کی ایک درجہ ترقی

یونس خان ساتویں سےچھٹی اورمصباح الحق گیارہویں سے دسویں پوزیشن پر آگئے۔


ویب ڈیسک December 15, 2015
یونس خان ساتویں سےچھٹی اورمصباح الحق گیارہویں سے دسویں پوزیشن پر آگئے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جب کہ پاکستان کی جانب سے یونس خان کے بعد مصباح الحق نے بھی 10 بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

آئی سی سی کی جانب سے حالیہ ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان ایک درجہ ترقی پاکر826 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرہیں جب کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ ترقی پاکرگیارہویں سے دسویں پوزیشن پرآگئے۔ ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلش بلے باز جوئے روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبرپرہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے عالمی کرکٹ کی پابندی کا سامنا کرنے والے یاسر شاہ بولروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بدستور پہلے، بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشونت دوسرے اور انگلش فاسٹ بولر جیمس انڈریسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں