کالا باغ ڈیم کی تعمیرپرلاہورہائیکورٹ تخت لاہورسے پیغام لے رہی ہے افراسیاب خٹک

عدالتوں کو ایسے فیصلوں میں نہیں پڑنا چاہیے جس سے ان کے اوپرانگلیاں اٹھنا شروع ہوجائیں، افراسیاب خٹک


ویب ڈیسک October 26, 2012
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرافراسیاب خٹک نے کہا کہ کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے اوراس کی تعمیر کا مقصد سندھ کے پانی پر ایک صوبے کا قبضہ ہے. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرافراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر لاہور ہائی کورٹ تخت لاہور سے پیغام لے رہی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے اوراس کی تعمیر کا مقصد سندھ کے پانی پر ایک صوبے کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تین صوبے کالا باغ ڈیم کو مسترد کرچکے ہیں اورخیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے اس کے خلاف قراردادیں پاس ہوچکی ہیں۔

افراسیاب خٹک نےکہا کہ عدالتوں کو ایسے فیصلوں میں نہیں پڑنا چاہیے جس سے ان کے اوپرانگلیاں اٹھنا شروع ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں