نریندر مودی بزدل انسان اور نفسیاتی مریض ہیں اروند کیجریوال
وزیر اعظم مودی کو بزدل کہنے پرکیجریوال کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئے، بی جے پی رہنما
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نےاپنے دفتر پرسی بی آئی کےچھا پہ مارنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی کو بزدل او نفسیاتی مریض قرار دے دیا ہے جب کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کیجریوال وزیر اعظم کو بزدل کہنے پر معافی مانگیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلی اروند کیجریووال کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں ان کے دفتر پر سی بی آئی کی بھاری نفری کا چھاپہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے مارا گیا اوراس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت انتقامی سیاست کا آغاز کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مودی مجھے سیاسی طور پر ہینڈل نہ کرسکے تو انہوں نے بزدلانہ انداز اختیار کیا اس لیے مودی ایک بزدل انسان اورنفسیاتی مریض ہیں۔
بھارتی ایوان بالا(راجیہ سبھا) میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اروند کیجریوال کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کے چھاپے کا کیجریوال سے کوئی تعلق نہیں بلکہ چھاپہ ایک افسر کے خلاف کرپشن کیس کے سلسلے میں مارا گیا ۔
کینجریوال کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کو بزدل کہنے پر کیجریوال کومعافی مانگنی چاہئے جب کہ ان کا بیان ناقابل برداشت ہے۔