شہری کو قتل کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکار گرفتار

تینوں ملزمان کو منگل کوجسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیاجائےگا


ویب ڈیسک October 26, 2012
تینوں پولیس اہلکاروں کوقتل کےالزام میں گرفتارکرکے ان کا سرکاری اسلحہ ضبط کرلیاگیا. فوٹو: فائل

کراچی کےعلاقےسپرہائی وے پرجعلی پولیس مقابلےمیں شہری کوقتل کرنے والےتین پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا۔


ایس ایچ اوسہراب گوٹھ کےمطابق تین پولیس اہلکار آصف،ساجد اورطاہر نورچوکی پرتعینات تھے جہاں انہوں نےدوران چیکنگ سپرہائی وے پر سوزوکی پک اپ کورکنےکا اشارہ کیا اوراس کے نہ رکنے پرفائرنگ کردی۔


فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار زیب الرحمان جاں بحق ہوگیا، پولیس اہلکاروں نےواقعےکوجعلی مقابلہ ظاہر کرنےکی کوشش کی۔ تاہم عینی شاہدین نےبھانڈاپھوڑدیا جس کےبعد تینوں پولیس اہلکاروں کوقتل کےالزام میں گرفتارکرکے ان کا سرکاری اسلحہ ضبط کرلیاگیا۔ تینوں ملزمان کو منگل کوجسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیاجائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں