لاس اینجلس میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر اسکولوں کو بند کردیا گیا

شہر کے اسکولوں میں بم دھماکوں کی دھمکیوں کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا، امریکی میڈیا

شہر کے اسکولوں میں بم دھماکوں کی دھمکیوں کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا، امریکی میڈیا، فوٹو: فائل

امریکی شہر لاس اینجلس میں انتظامیہ نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام اسکولوں کو بند کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے باعث امریکی شہر لاس اینجلس میں تمام اسکولوں کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکولوں پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اسکولوں میں آنے والے بچوں کو واپس گھروں کو بھیج دیا جائے گا جب کہ پولیس پوری کوشش کررہی ہے کہ شہر کے تمام اسکولوں کی تلاشی لی جائے اور انہیں بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہر کے اسکولوں میں بم دھماکوں کی دھمکیوں کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس میں تقریبا 900 سے زائد اسکول ہیں جن میں 6لاکھ 40 ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں جب کہ گزشتہ دنوں کیلیفورنیا میں معذوروں کے مراکز میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد امریکا کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
Load Next Story