سوات امن کمیٹی کے دو ارکان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

فائرنگ کے دونوں واقعات میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے


AFP October 26, 2012
چار باغ پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر لیاقت علی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نامعلوم افراد نے سوات میں طالبان کے خلاف کام کرنے والی امن کیٹی کے دو ارکان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

شدت پسندی کا واقعہ مینگورہ سے 10 کلومیٹر دور چار باغ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مسجد کے سامنے تاجم گل کو گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ سردار محمد کو ان کے گھر میں گھس کرقتل کیا گیا۔

فائرنگ کے دونوں واقعات میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، چار باغ پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر لیاقت علی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد امن کمیٹی کے لئے کام کرتے تھے اورخدشہ ہے کہ انہیں کالعدم تحریک طالبان نے قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں