بنگلہ دیش میں عید کے موقع پر رش کے باعث لوگ ٹرینوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے

مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کی ٹکٹ ہونے کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں لوگ بغیر ٹکٹ ٹرین میں سوار ہوگئے۔


ویب ڈیسک October 26, 2012
ڈھاکا ریلوے اسٹیشن پر اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لئے جانے والوں کا اتنا رش تھا کہ لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ٹرینوں کی چھتوں اور دروازوں پر لٹک کر سفر کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے لاکھوں مسافروں کو رش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث لوگ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ٹرینوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر بھی مجبور ہوگئے۔

بنگلہ دیش میں عید الاضحیٰ اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے مختلف شہروں سے لاکھوں افراد اپنے گھروں کے لیے نکلے توانہیں ہرجگہ رش کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرین کے ٹکٹ نہ ملنے پر ہزاروں افراد متبادل ذرائع آمدورفت استعمال کرنے پر مجبور ہوئے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کی ٹکٹ ہونے کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں لوگ بغیر ٹکٹ ٹرین میں سوار ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں کشتیوں میں سفر کر کے اپنی منزل مقصود پر جانا پڑا۔

ڈھاکا ریلوے اسٹیشن پر اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لئے جانے والوں کا اتنا رش تھا کہ لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ٹرینوں کی چھتوں اور دروازوں پر لٹک کر سفر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں