ملک کے13 شہروں میں عید کے دن موبائل فون سروس معطل رہے گی رحمان ملک

رحمان ملک نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے 13 شہروں کو حساس قرار دیا

ملک میں نماز عید کے اجتماعات کے دوران صبح 6 بجے سے 10 بجے تک مخصوص شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

لاہور:

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے 13 شہروں میں صبح 6سے 10بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔



اسلام آٓباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے 13 شہروں کو حساس قرار دیا جن میں اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے 3 ، سندھ کے 2 اور بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ شامل ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم نے خصوصی پلان تشکیل دیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں نماز عید کے اجتماعات کے دوران صبح 6 بجے سے 10 بجے تک مخصوص شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story