اے پی ایس شہدا کی پہلی برسی ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند رہے

بلوچستان اور پشاور کی حکومتوں نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا


ویب ڈیسک December 15, 2015
بلوچستان اور پشاور کی حکومتوں نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا، فوٹو: فائل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی کے موقع پر ملک کے چاروں صوبوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیل رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ 16 دسمبر میں شہید ہونے والے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی پر ملک کے چاروں صوبوں نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ بلوچستان اور پشاور کی صوبائی حکومتوں نے صوبے بھر میں عام تعطیل تھی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں پنجاب کے تمام سرکاری ونجی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہے جب کہ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی بھی بند رہی جس کے باعث تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے بھی صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا جس کے باعث جامعہ کراچی اور دیگر کالجز میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ بلوچستان میں بھی شہدائے اے پی ایس کی برسی کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رہے جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ سمیت 142 افراد شہید ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں