آئی پی ایل دربدر ہونے والے کرکٹرز کو نیا ٹھکانہ مل گیا
دھونی1کروڑ25لاکھ میں پونے کے ہوگئے،میک کولم کوراجکوٹ نے75لاکھ میں اپنالیا
آئی پی ایل کے دربدر ہونے والے کھلاڑیوں کو نیا ٹھکانہ مل گیا، بھارتی ون ڈے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اورکیوی قائد برینڈن میک کولم کو 2 نئی ٹیموں میں بیش قیمت معاوضوں پر شامل کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن کیلیے 2 نئی ٹیموں پونے اور راجکوٹ فرنچائز نے اہم پلیئرز کی خدمات حاصل کرلیں، یہ ٹیمیں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد معطل چنئی سپرکنگز اور راجستھان رائلز کی جگہ رواں برس ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔
بھارت کے مغربی شہر پونے کی فرنچائز نے چنئی سپرکنگز کی قیادت کرنے و الے دھونی کو ایک کروڑ 25 لاکھ دے کرحاصل کرلیا، فرنچائز نے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کے ساتھ 55 لاکھ روپے اور جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی قائد فاف ڈوپلیسی سے40 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا، 2 بھارتی کرکٹرز اجنکیا راہنے اور روی چندرن ایشون کی خدمات پونے کی ٹیم نے حاصل کیں، راہنے کو 95 لاکھ جب کہ ایشون کو 75 لاکھ روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم کوآئی پی ایل میں پہلی بار شامل ہونے والی دوسری ٹیم راجکوٹ نے 75 لاکھ روپے دے کر اپنا حصہ بنایا، فرنچائز نے آسٹریلیا کے جیمز فالکنرکو 55 لاکھ دینے پرآمادگی ظاہر کی، ویسٹ انڈین ڈیوائن براوو 40 لاکھ روپے کے عوض راجکوٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
چنئی سپرکنگزکیلیے کھیلنے والے سریش رائنا کو راجکوٹ نے 1 کروڑ 25 لاکھ میں حاصل کرلیا، آل رائونڈر رویندرا جڈیجا بھی راجکوٹ ٹیم کا اعتماد پانے میں کامیاب رہے، نئی ٹیموں کو پابندی کی زد میں آئی ٹیموں سے5 اسٹار کھلاڑیوں کو چننے کا اختیار دیا گیا تھا، دیگرکو اب نیلامی کے عمل میں شامل کرلیا جائے گا۔ آسٹریلیاکے شین واٹسن اور مائیک ہسی، جنوبی افریقی کرس مورس اور ویسٹ انڈین ڈیوائن اسمتھ میں دونوں فرنچائزز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی، اب انھیں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہونا پڑیگا۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل 2013 کا سیزن اس وقت داغدار ہوگیا تھا جب پولیس نے کئی ٹیموں کے نمائندوں اور راجستھان رائلز کے 3 کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ اور جوا کھیلنے کا مرتکب قرار دیا، چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز2 برس کی پابندی ختم ہونے پر 2017 کے ایڈیشن میں دوبارہ شامل ہوسکیں گی۔