بی پی ایل کومیلا وکٹورینز چیمپئن سمیع ولن بن گئے
پاکستانی پیسراختتامی اوور میں13رنزکا دفاع نہیں کرپائے، کپالی نے 39 کی اننگز کھیلی
کومیلا وکٹورینز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چیمپئن بن گئے، پاکستانی پیسر محمد سمیع اختتامی اوور میں 13رنز کے دفاع میں ناکام رہنے پر بریسال بلز کیلیے ولن ثابت ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میں کومیلا وکٹورینز نے دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے میں بریسال بلز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی،الوک کپالی نے 28 گیندوں پر 39 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلی، انھوں نے فیصلہ کن رن اختتامی گیند پر بنایا، پاکستانی پیسر محمد سمیع اختتامی اوور میں 13رنز کا دفاع نہیں کرپائے، انھیں کپالی نے تیسری اور چوتھی گیند پر چوکا جڑکر میچ کا پانسہ اپنی ٹیم کے حق میں پلٹ دیا۔
انھوں نے مجموعی طور پر 5 میں سے چارچوکے8 اختتامی گیندوں پر لگائے، ان سے قبل امر القیس 53رنز بناکر ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کرنے میں کامیاب رہے تھے، پاکستانی اسٹار احمد شہزاد نے 24 گیندوں پر 30رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 3 چوکے شامل رہے، اشعرزیدی 16کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔
اسٹیونز8رنز بناکر کیون کوپر کا شکار بنے،کوپر نے اگلی ہی گیند پر مشرفی مرتضیٰ (0)کو پویلین واپس لوٹا دیا، تاہم کپالی نے تیسری گیند روک کرانھیں ہیٹ ٹرک نہیں بنانے دی، محمود اللہ اور کیون کوپر نے 2، 2 وکٹیں لیں، اس سے قبل بریسال بلز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 156رنز اسکور کیے، محمود اللہ 48 اور شہر یارنفیس کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 81رنز کی شراکت بنی، شہر یار نفیس 44 پر ناٹ آؤٹ رہے۔سیکوگے پرسنا 33 رنزبناکر نمایاں رہے، اشعر زیدی نے ایک وکٹ لی۔