وزیرمملکت انوشہ رحمٰن کو اقوام متحدہ کے جم ٹیک گلوبل اچیورزایوارڈ سے نواز دیا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پرخصوصی تقریب ہوئی جس میں انوشہ رحمان کواس ایوارڈسے نوازاگیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پرخصوصی تقریب ہوئی جس میں انوشہ رحمان کواس ایوارڈسے نوازاگیا۔:فوٹو : این این آئی

وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کواقوام متحدہ کے 2 ذیلی اداروں یواین ویمن اورانٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی طرف سے مشترکہ طور پر خصوصی اعزاز ''جم ٹیک گلوبل اچیورزایوارڈ 2015ء '' دیا گیا ہے۔


وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کو یہ ایوارڈ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی خصوصاًخواتین کوخود مختاربنانے کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیاگیاہے۔

اس ضمن میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پرخصوصی تقریب ہوئی جس میں انوشہ رحمان کواس ایوارڈسے نوازاگیا۔
Load Next Story