اسلام آباد ایئرپورٹ سے مشکوک دستاویزات پر یورپ جانے والا مسافر گرفتار
ظہیرغیرملکی پرواز کیو آر 633 کے ذریعے اٹلی جانا چاہتا تھا
ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے اٹلی جانے والے ایک مسافر کو مشکوک سفری دستاویزات پر حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹر نیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 633 کے ذریعے اٹلی جانے والے ایک مسافر کو مشکوک سفری دستاویزات پر حراست میں لیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے مسافر کا نام ظہیر ہے اور وہ آزاد کشمیر کے شہر بھمبھر کا رہائشی ہے، ظہیر سے سفری دستاویزات سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہیں.