قومی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے قرارداد متفقہ طورپرمنظور

ایوان اعادہ کرتاہےکہ آنےوالی نسلوں کودہشت گردی سے پاک وطن دیا جائے گا، قرارداد کا متن

ہر سال 16 دسمبر کو پاکستان چلڈرن ڈے کے طور پر منایا جائے، قرارداد فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی.

اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سانحہ آرمی پبلک اسکول کی مناسبت سے معمول کی کارروائی معطل کردی گئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر زاہد حامد نے تمام پارلیمانی جماعتون کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے مشترکہ قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔


قرارداد میں شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا، ایوان اعادہ کرتاہےکہ آنےوالی نسلوں کودہشت گردی سے پاک وطن دیا جائے گا۔

قرادرارمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہرسال 16 دسمبرکو پاکستان چلڈرن ڈے کے طورپرمنایا جائے اوراس دن ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں شہدائے اے پی ایس کے لئے دعائیں کی جائیں۔
Load Next Story