پنجاب میں قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

مجرم مشتاق احمد نے 1999 میں بیوی اور بیٹی کو رشتے کے تنازعے پر قتل کیا تھا


ویب ڈیسک December 16, 2015
سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کرایا جاچکا ہے فوٹو: فائل

قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ ایک ملزم کی پھانسی راضی نامے کے بعد روک دی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں لیاقت اوراسحاق نامی قتل کے 2 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،دونوں نے 1992 میں فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ ڈیرہ غازی خان میں دہرے قتل کے مجرم مشتاق احمد کو بھی پھانسی دے دی گئی ۔ ملزم نے 1999 میں بیوی اوربیٹی کو رشتے کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔تاہم اللہ دتہ نامی مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی جس نے 2006 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کرایا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں