رینجرز کو آئین کے تحت اختیارات دیئے وہ اسی کے تحت کارروائی کریں گے مشیراطلاعات سندھ

بتایا جائے کہ کرپشن کے معاملے پر کیا رینجرز کو پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں اختیارات حاصل ہیں، مولا بخش چانڈیو


ویب ڈیسک December 16, 2015
بتایا جائے کہ کرپشن کے معاملے پر کیا رینجرز کو پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں اختیارات حاصل ہیں، مولا بخش چانڈیو، فوٹو: فائل

لاہور: مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کم نہیں کیے بلکہ انہیں آئین کے تحت اختیارات دیئے اور وہ اسی کے تحت کارروائی کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز کے کسی اختیارکو کم نہیں کیا گیا بلکہ انہیں آئین کے تحت اختیارات دیئے ہیں، رینجرز کو جو اختیارات ہیں وہ رہیں گے اور اسی کے تحت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کا آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا تاہم انہیں ایسے معاملات میں نہ ڈالیں کہ کل ان پرتنقید ہو اور اگر اگرکسی پرالزام ہے تو اس کے خلاف ثبوت پیش کریں جب کہ لڑانے اورغلط فہمی پیدا کرنے والے لوگ ناکام ہوگئے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رینجرز کو کرپشن کے خاتمے کا اختیارکیوں نہیں ہے اور دوسرے صوبوں میں رینجرز کو اختیارات کیوں نہیں دیئے جاتے جب کہ بتایا جائے کہ کرپشن کے معاملے پر کیا رینجرز کو پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں اختیارات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رینجرز کی کارروائیوں پرکل بھی اعتماد تھا اورآگے بھی رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں