بھتہ نہ دینے پرملزمان ٹمبرمارکیٹ میں دستی بم پھینک کرفرار

پھینکے جانے والا دستی بم روسی ساختہ تھا

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فوٹو : عرفان علی / ایکسپریس

BANGKOK:
نیپئرکے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں واقع لکڑی کے گودام کے باہر موٹر سائیکل پر سوار2 نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔


جس کے پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ایس ایچ او اسلم گجرکے مطابق جمعے کو عید کی تعطیلات کے باعث دکانیں بند تھیں اور جس جگہ دستی بم پھینکا گیا وہاں پر لوڈنگ ٹرک کھڑے ہوئے تھے اور دستی بم کے کچھ ٹکڑے ٹرک پر لگے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

جس نے جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکڑے جمع کرنے کے بعد بتایا کہ پھینکے جانے والا دستی بم روسی ساختہ تھا تاہم کھلی جگہ ہونے اور کسی کے وہاں موجود نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ بذریعہ سرکار دفعہ 3/4 ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے دستی بم بھتہ خوری کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جو خوف و ہراس پھیلانے کے لیے پھینکا گیا تھا۔
Load Next Story