بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے عید کی مبارک باد

بپاشا باسو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ سب کوعید کی مبارک ہو۔


IANS October 26, 2012
لارا دتہ اورامیشا پٹیل نےاپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ سب کو خوشیوں بھرا تہوارمبارک ہو۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:

بالی ووڈ کے مختلف اداکاروں اور شخصیات نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔


بپاشا باسو، فرحان اختر، شبانہ اعظمی، لارا دتہ ہدایت کار مدھر بھنڈارکر اور دوسری کئی اہم شخصیات نے ٹوئٹر کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کوعید کی مبارک باد پیش کی۔


بپاشا باسو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ سب کوعید کی مبارک ہو۔


شبانہ اعظمی نے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ سب کو خوشی، صحت، امن اور دوستی نصیب ہو۔


لارا دتہ اورامیشا پٹیل نےاپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ سب کو خوشیوں بھرا تہوارمبارک ہو۔


فرحان اختر،ارجن رام پال، کنال کپورنے بھی اپنے اپنے ٹوئٹرپیغام میں سب کو عید کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ امن کے ساتھ سب کو خوشیاں مبارک ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں